urtrsqruroplitfreneldear

Zahnärzte Dr. Ludwig und Kollegen in Fürth – Sympathisch, kompetent und familienfreundlich.

:نوریمبرگ، فرتھ اور ارلانجن کے علاقوں میں آپ کا انٹرنیشنل ڈینٹل کلینک

فرتھ (بیویریا) میں ڈاکٹر لُڈوِگ اینڈ ایسوسی ایٹس کے ڈینٹل کلینک کی ویب سائیٹ میں خوش آمدید۔ تجربہ کار ڈینٹسٹ اور امپلانٹالوجسٹ ڈاکٹر فولکر لڈوگ اور ان کی ٹیم نوریمبرگ، فرتھ اور ارلانجن کے میٹروپولیٹن علاقے میں جدید دندان سازی کی مکمل خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہم بنیادی طور پر گاہکوں کی انفرادی ضروریات کو کبھی نہ نظر انداز کرتے ہوئے نگہداشت کے آزمودہ حل فراہم کرتے ہیں۔

ڈینٹل سروسز کی مکمل رینج

امپلانٹالوجی اور اینڈوڈونٹکس (روٹ کینال ٹریٹمنٹ) ہماری خدمت کا حصہ ہے۔ تاہم، مرد اور خواتین ڈینٹسٹس پر مشتمل ہمارے تقریبا 10 ماہرین کی ٹیم جدید ڈینٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔ ان میں شامل ہیں دانتوں کی حفظان صحت کے مؤثر پروگرام، خراب دانتوں کا جدید علاج، دانتوں کی بھرائی کے جدید علاج اور اعلی معیار کی بتیسیوں کی فراہمی مسوڑوں کی بیماری کا علاج بھی ہماری خدمات میں شامل ہیں۔

تاہم، ہم جو کچھ بھی کریں ہمارا بنیادی مقصد مریضوں کے قدرتی دانتوں کی بقاء ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ، ہم اپنے مریضوں کو دودھ کے دانتوں کے علاج،  دانتوں کی خوبصورتی جیسے کے دانتوں کو موتیوں کی طرح چمکانا اور Vencers چڑھانے کی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔ ہم نہ صرف اپنے ڈینٹسٹس بلکہ معاون عملہ کی تربیت میں بھی ہمیشہ بہتری لاتے رہتے ہیں۔ 

ڈینٹسٹ کے پاس بلاخوف جانا

خوف زدہ مریضوں اور بچوں کے لیے ہم ہلکی بیہوشی دے کر بھی علاج کی پیش کش کرتے ہیں۔ ہمارے کلینک کے کمرے جدید آلات سے آراستہ ہیں تاکہ آپ ہمیشہ محسوس کر سکیں کہ آپ اچھے ہاتھوں میں محفوظ ہیں۔

آپ کی خدمت کے لیے ہماری ٹیم پیر تا ہفتہ موجود ہوتی ہے۔ اوقات کار کے علاوہ دانتوں کی ایمرجنسی کے لیے ہم سے اس نمبر پر رابطہ کریں 0911 / 588883 – 55 یا آن لائن رابطہ کریں۔
ہم آپ کی خدمت کے متمنی ہیں۔ آپ کی ڈینٹل کلینک ٹیم، ڈاکٹر لڈوگ اینڈ ایسوسی ایٹس

Welcome

آپ کی آسانی کے لیے ہم نے نہایت اہم معلومات مثلا سرجری کے اوقات، سمتوں اور اپوائنٹمنٹ طے کرنے جیسی معلومات کا خلاصہ صرف ایک صفحہ پر پیش کیا ہے۔

اپوائنٹمنٹ طے کریں

Logo_Jubiläum_Zahnarzt_Dr_Ludwig_CMYK
Dr. med. dent. Volker Ludwig
Zahnärzte
in Fürth auf jameda